کرونا ویکسین لگوانے والے افراد سائیڈ افیکٹ کا شکار

0

تل ابیب: یورپی ملک ناروے میں فائزر و بائیو این ٹیک کی تیار کردہ ویکسین لگوانے والے 29 افراد کی ہلاکت کے بعد اب ایک اور ملک میں ویکسین لگوانے والے افراد میں سائیڈ افیکٹس سامنے آرہے ہیں، متعدد افراد لقوہ کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ سینکڑوں افراد کو حالت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے بعد اسرائیل سے بھی کرونا ویکسین لگوانے افراد کے حوالے سے تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں، اور فائزر کی تیار کردہ ویکسین لگوانے سے 13 اسرائیلی شہریوں کو لقوہ ہوگیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو حالت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویکسین کے مضر اثرات سے مزید لوگ بیمار پڑسکتے ہیں، اس لیے وہ شہریوں کو دوسری ڈوز دینے میں شش وپنج کا شکار ہیں اور ایسا کرنے سے احتیاط کررہے ہیں۔ اسرائیلی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسرائیلی شہریوں کو صرف اسی صورت میں ویکسین کی دوسری خوراک دیںگے جبکہ ان کی حالت میں بہتری آئے گی، بصورت دیگر وہ اس اقدام سے اجتناب کریں گے۔

دوسری جانب انڈیا میں بھی کرونا ویکسین لگوانے والے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا ہے جہاں مراد آباد میں کورونا کی ویکسین لگوانے والا اسپتال کا 46 سالہ ملازم اتوار کی شام انتقال کرگیا، اسے 24 گھنٹے قبل ہی ویکسین لگائی گئی تھی، تاہم چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ اسپتال ملازم مہیپال سنگھ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.