یورپی ممالک سے تارکین کو ڈیپورٹ کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

0

برلن: کرونا بحران شروع ہونے پر جرمنی سمیت یورپی ممالک نے پاکستان و افغانستان سمیت دنیا بھر کے لئے ڈیپورٹیشن پروگرام معطل کردیا تھا، تاہم اب یورپ بھر سے ایک مرتبہ پھر تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اور اسی سلسلے میں 12 جنوری کو 26 افغان تارکین وطن کو جرمنی سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی نے کرونا کے باعث معطل کیا گیا ڈیپورٹیشن کا عمل بحال کردیا ہے، اور سیاسی پناہ مسترد ہونے والے غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے، بالخصوص جرائم میں ملوث غیرملکیوں کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنا شروع کردیا ہے، جرمن حکام نے 26 افغان شہریوں کو خصوصی پرواز کے ذریعہ ڈیپورٹ کرکے کابل پہنچا دیا ہے۔ ان میں 25 افغان شہری مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے تھے، اور ان سب کی سیاسی پناہ کی درخواستیں بھی مسترد ہوچکی تھیں، ان 26 افغانوں کو ان کے ملک واپس پہنچانے کے لئے84 جرمن پولیس افسر ہمراہ بھیجے گئے تھے،جنہوں نے  ڈیپورٹیز کو کابل میں افغان حکام کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا ڈیپورٹ ہونے سے بچا گیا، تیار پروازیں منسوخ

دوسری جانب جرمن حکام نے 18 جنوری کو 80 سے زائد پاکستانیوں کو بھی ڈی پورٹ کرنے کا پلان بنالیا ہے، اس سے پہلے جب ان افغان ڈیپورٹیز کو جرمنی سے روانہ کیا گیا تو ڈسل ڈورف ائرپورٹ پر تارکین کے لئے کام کرنے والی این جی اوز کی جانب سے چھوٹا مظاہرہ بھی کیا گیا، مظاہرے میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ افغانستان غیر محفوظ ملک ہے، اور وہاں لوگ ڈیپورٹ کرنے بند کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.