پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

0

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مارگرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج نےلائن آف کنٹرول پر خنجرسیکٹر میں بھارتی  ڈرون مار گرایا ہے، بھارتی جاسوس ڈرون کاپٹر 500 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

آئی اسی پی آر کے مطابق رواں سال گرایا جانے والا یہ 8 واں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.