پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت پر زیادتی و بدسلوکی کا الزام، امریکی بلاگر کا نیا دھماکہ

0

اسلام آباد: امریکی خاتون بلاگر اور فلم میکر نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کیخلاف نیا دھماکہ کردیا، سنتھارچی نے سابق وٰرداخلہ سینیٹر رحمن ملک پر زیاردتی اور اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بدسلوکی کا الزام عائد کردیا۔

امریکی بلاگر نے اس حوالے سے ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔

سنتھیا نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ اس نے اپنے کئی دوستوں کے ساتھ یہ راز شئیر کردئیے ہیں، اور کسی غیر جانبدار صحافی کے ساتھ وہ مزید چیزیں سامنے لانے کو تیار ہیں۔

امریکی بلاگر نے بلاول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس ابھی اور بہت کچھ ہے، اور یہ کہ وہ کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے اور شواہد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔

امریکی خاتون نے اپنے ٹوئٹر پر رحمن ملک کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے، جب اسامہ بن لادن کیخلاف امریکہ نے ایبٹ آباد میں آپریشن کیا تھا، میں رحمن ملک جو اس وقت وزیرداخلہ تھے سے ویزہ کے حوالے سے ملنے گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ منسٹر انکلیوو میں ان کی سرکاری رہائشگاہ، میں پہنچی تو مجھے پھول پیش کئے گئے، اس کے بعد مشروب دیا گیا، جس میں نشہ آور چیز ملادی گئی تھی، جس کے بعد رحمن ملک نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

سنتھیا نے بعد ازاں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس واقعہ سے متعلق اس وقت امریکی سفارتخانہ کو بھی آگاہ کیا تھا، لیکن اس دوران ایبٹ آباد آپریشن کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات پچیدہ اور کشیدہ دور سے گزر رہے تھے، شائد اس لئے سفارتخانہ میری شکایت کی مناسب پیروی نہیں کی جاسکی۔

سنتھیا نے کہا کہ اس وقت پی پی پی کی حکومت تھی، میں اور کس کے پاس شکایت لے کر جاتی۔

اس اسکینڈل کو سامنے لانے سے قبل سینتھیارچی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ زرداری کی پیپلزپارٹی کے گندے لوگ مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ میں پی پی پی کے بڑوں کے رازوں سے آگاہ ہوں، ایسے راز جن کے سامنے آنے سے وہ خوفزدہ ہیں لیکن میں اب ڈرنے والی نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.