پاکستانیوں تیاری کرلو! جرمنی جانے کا بہترین موقع، ہنر مند افراد اپلائی کرسکیں گے

0

برلن: یورپی یونین کے سب سے خوشحال ملک جرمنی جہاں پہنچنا ترقی پذیر ممالک کے شہریوں کا خواب ہوتا ہے، تاکہ وہ اپنے اور اپنے خاندان کیلئے بہتر ذریعہ معاش بن سکیں اور ایک خوشحال زندگی گزار سکیں، لیکن ان ممالک میں قانونی طریقہ سے جانا تیسری دنیا کے ممالک کے شہریوں کیلئے تقریبا ناممکن ہوتا ہے۔

جس کے باعث ان ممالک کے شہری وہاں پہنچنے کیلئے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈال لیتے ہیں اور کچھ تو اس راستے میں اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ لیکن اب جرمنی نے کچھ شعبہ جات میں، جن میں اسے لیبر فورس کی کمی کا سامنا ہے، کیلئے ویزے کھولنے کا اعلان کیا تھا، تاہم کرونا کی وجہ سے یہ عمل سست روی کا شکار ہے، جرمن امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ اس سست روی کی بڑی وجوہات کرونا کے باعث کچھ ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں ہیں، یا پھر سفارت خانے بند ہیں۔ جبکہ کچھ ممالک ہنر مند افراد کو اپنے ہی ممالک میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث بیرون ممالک سے شہریوں کو بلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اس صورتحال میں پاکستان میں موجود ہنر مندوں کیلئے قانونی طریقے سے جرمنی جانے کا راستہ کھل گیا ہے، اور نرسنگ، آئی ٹی، زراعت اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تربیت یافتہ پاکستانی شہری جرمنی کا ورک ویزا اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کیلئے آپ جرمنی کی آفیشل ویب سائٹ https://www.make-it-in-germany.com/en/looking-for-foreign-professionals/targeted-recruitment/dont-lose-sight-of-your-targeted-groups/professionals-from-abroad وزٹ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ جرمنی نے ملک میں ہنر مند افرد کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گزشتہ سال ہنرمند امیگریشن ایکٹ پاس کیا تھا، جس میں غیر یورپی یونین کے ممالک اور مخصوص مہارتوں کے حامل غیر ملکیوں کو ورک پرمٹ کے لئے درخواست دینے اور قانونی طور پر جرمنی آنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.