ڈرامہ ارطغرل کے کردار عثمان کا پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام

0

ڈرامہ ارطغرل کے کردار”عثمان” کا پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا پیغام

استنبول :تاریخی ترک سیریل ’’ارطغرل ‘‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے بعد اس ڈرامے کے مختلف کرداروں کی جانب سے پاکستانی عوام کی محبت کا جواب محبت سےدینے کا سلسلہ جاری ہے،اب اس میں نیا اضافہ ارطغرل غازی میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے ایمرے  اوکتیپی کا ہوا ہےجنہوں نےاردو میں پاکستانی عوام کو محبت کا پیغام بھیجاہے۔

جو لوگ یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں،وہ تو اس کردار سے ناواقف ہوں گے کیونکہ عثمان کا کردار آخری دو سیزنز میں آئے گا،لیکن جو  لوگ اس ڈرامے کو ٹی آرٹی پر یا پھر اردو سب ٹائٹل کے ساتھ دیکھ چکے ہیں،وہ اس کردار سے بخوبی آگاہ ہیں۔

اس ڈرامہ میں ارطغرل غازی کے سب سے چھوٹے بیٹے  عثمان  کا کردار ادا کرنے والےچائلڈ کریکٹر نے اردو میں پاکستانی عوام کو محبت کا پیغام  بھیجاہے، انہوں نے اپنےویڈیو پیغام میں کہا کہ  میرے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں السلام علیکم ،پاکستان میں دیریلس  ارطغرل کو بہت پسند کیا جارہا ہے، جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔

ایمرے نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یہ ڈرامہ پاکستان میں دکھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، آخر میں انہوں نے پاک ترک دوستی زندہ باد ، جیوے جیوے پاکستان اور جئے جئے ترکی کا نعرہ لگایا۔

عثمان ارظغرل غازی کے سب سے چھوٹے بیٹے اور ان کے جانشین تھے،ان کے نام سے ہی عظیم عثمانی خلافت ساڑھے 6 سو برس تک  چلتی رہی اور پوری دنیا کے مسلمانوں کا تحفظ کرتی رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.