لندن میں تین افراد کو چھرا گھونپ دیا گیا

0

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں چاقو حملے کے واقعہ میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ ائر ایمبولینس بھی طلب کی گئی، حملہ آور اور زخمی ہونے والے تمام افراد لندن میں کرونا لاک ڈاؤن کے مخالفین ہیں اور لاک ڈائون کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں ایجوئیر روڈ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چاقو کا حملہ کرکے ایک خاتون سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔ ان میں سے دونوں مردوں کو ایجوئیر روڈ پر زخمی حالت میں پایا گیا، جنہیں چاقو گھونپے گئے تھے، جبکہ قریب ہی پولیس کو خاتون بھی زخمی حالت میں ملی، جسے سر پر چاقو سے مارا گیا تھا، انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم ان کی حالت کے بارے میں پولیس کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

پولیس نے علاقے سے ایک مشتبہ خاتون حملہ آور کو گرفتار کیا ہے، حکام کے مطابق واقعہ علی الصبح پیش آیا ہے، اس واقعے سے کچھ ہی فاصلے پر سابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی رہائش گاہ بھی ہے، جب کہ اسے گولڈن ٹرائنگل بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں  ایجوئر روڈ جسے عرب اسٹریٹ کے نام سے بھی لوگ جانتے ہیں، کے علاوہ ہائیڈ پارک اور ماربل آرک اسکوائر اور آکسفورڈ اسٹریٹ شامل ہیں۔ عرب خبررساں ادارے العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آور اور زخمی ہونے والے تمام افراد لندن میں کرونا لاک ڈاؤن کے مخالفین ہیں اور لاک ڈائون کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.