کرونا کے وجود، ویکسین سے انکاری اطالوی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی

0

روم: ایک طرف کرونا کی وبا دنیا میں لاکھوں جانیں لے چکی ہے، لیکن دوسری جانب اس حوالے سے سازشی نظریات بھی ختم   ہونے کا نام نہیں لے رہے، اب اٹلی میں ایک طرف ویکسین لگانے کا کام شروع ہوا ہے، تو دوسری جانب ایسے ڈاکٹروں کا معاملہ سامنے آیا ہے، جو کرونا کے وجود سے انکاری ہیں،

یہ ڈاکٹرز ویکسین کو غیر ضروری قرار دے رہے ہیں، حکومت نےان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔  اطالوی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ملک میں ڈاکٹروں کی تنظیم Fnomceo  کے صدر فلپو اینلی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں 100 کے قریب ایسے ڈاکٹر ہیں، جو ویکسینیشن کی مخالفت کررہے ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ ان میں سے بھی کچھ ایسے ہیں، جو کرونا کے وجود سے انکاری نہیں بلکہ کچھ اور وجوہات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگوانا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا کے سائنسی شواہد کے باوجود اس سے انکار کرنے والے طب کے پیشے سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس پیشے سے تعلق رکھنے والوں کی عظیم اکثریت ویکسین کو ضروری سمجھتی ہے،اور جلد ازجلد اسے لگوانی کی خواہشمند ہے۔

روم میں ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی

روم سے تعلق رکھنے والے ان 13 ڈاکٹروں کے خلاف بھی انضباطی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں کرونا کے وجود سے ہی انکار کیا تھا، اور ان کا کہنا تھا کہ یہ بس ایک فلو ہے، اور اس کے لئے جنرل ویکسین کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ان ڈاکٹروں کے خلاف ڈاکٹروں کی تنظیم ’’آرڈرز آف ڈاکٹر‘‘ تحقیقات اور کارروائی کررہی ہے، تنظیم کے صدر انتونیو میگی کا کہنا ہے کہ 10 ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے، اور باقی 3 کے خلاف جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں کی جانب سے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.