برطانوی وزیراعظم کے والد ہی بیٹے کے فیصلے کیخلاف، بڑا اعلان کردیا

0

لندن: بریگزٹ کے روح روان برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے والد نے فرانسیسی شہریت  لینے کا اعلان کردیا ہے، اور کہا ہے کہ وہ یورپی  ہیں اور یورپی ہی رہنا چاہتے ہیں، میری والدہ ایک فرانسیسی خاتون کے یہاں پیدا ہوئی تھیں، اور میری نانی اور نانا تو مکمل فرینچ تھے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے والد سٹینلے جانسن نے کہا ہے کہ وہ فرانس کی شہریت کے لئے درخواست دے رہے ہیں، وہ خود کو یورپی سمجھتے ہیں، اور یورپی ہی رہنا پسند کریں  گے، میری درخواست کا مقصد فرانسیسی شہری بننے سے زیادہ اسے (یورپی شہریت ) واپس حاصل کرنا ہے جو میرے پاس پہلے تھا۔ انھوں نے کہا کہ میری  والدہ بھی فرانس میں ایک فرانسیسی خاتون کے یہاں پیدا ہوئی تھیں، اور میری نانی اور نانا تو مکمل فرینچ تھے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی شہریوں کو کوئی یہ نہیں بتاسکتا کہ تم یورپی شہری نہیں ہو، سٹینلے جانسن نے 2016 کے بریگزٹ ریفرنڈم میں بھی  یورپی یونین کے ساتھ رہنے پر ووٹ دیا تھا۔

جبکہ ان کے بیٹے بورس جانسن نے بریگزٹ معاہدے کے تحت برطانیہ کو علیحدہ کرنے کی مہم کی سربراہی کی تھی اور بعدازاں بطور وزیر اعظم برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر نکال کیا تھا۔ بریگزٹ کے معاملات نے جانسن خاندان میں تقسیم پیدا کردی ہے۔ بریگزٹ پر احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کی بہن اور صحافی ریچل جانسن نے 2017 کے انتخابات سے کچھ عرصہ قبل ہی کنزرویٹو پارٹی چھوڑ کر لیبرل ڈیموکریٹس میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.