پاکستان نے وینٹی لیٹر کے میدان میں کامیابی حاصل کرلی

0

اسلام آباد: طبی آلات ملک میں تیار کرنے کے حکومتی پروگرام کو ایک اور کامیابی ملی ہے، اور پاکستان میں پہلا وینٹی لیٹر تیار کرلیا  گیا ہے، جو دنیا میں موجود جدید وینٹی لیٹرز کے ہم پلہ ہے، لیکن اس کی قیمت بیرون ملک سے منگوائے جانے والے وینٹی لیٹرز سے آدھی سے بھی کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں قائم السن گروپ کمپنی نے حکومت کی سرپرستی میں پہلا پاکستانی وینٹی لیٹر تیار کرلیا ہے، اور اسے ٹیسٹنگ کے لئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے حوالے کردیا ہے، جہاں اس کے حفاظتی اور دیگر معیارات چیک کئے جارہے ہیں، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی طرف سے آئندہ دو ہفتوں میں ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعد اسے حتمی منظوری کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کو ریفر کیا جائے گا، جو اس کی رجسٹریشن  کا مجاز ادارہ ہے۔

وینٹی لیٹر تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے تیار کردہ وینٹی لیٹر کی قیمت صرف 15 لاکھ روپے کے آس پاس ہوگی، جبکہ اس وقت درآمدی وینٹی لیٹر 45 سے 60 لاکھ میں پڑرہا ہے۔ وینٹی لیٹرز کی مقامی سطح پر تیاری سے نہ صرف  درامدات پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچے گا، بلکہ  روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.