بالاخر امید کی کرن لئے کرونا ویکسین اٹلی پہنچ گئی

0

روم: یورپ میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں بالاخر امید کی کرن لئے کرونا ویکسین پہنچ گئی، فوج  کی مدد سے اگلے ایک دو روز میں ویکسین لگانے کے لئے انتطامات  کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ویکسین کی پہلی کھیپ سخت سیکورٹی میں بیلجئیم سے روم پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کرونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، اور مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ملین اور ہلاکتیں 71 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں، تاہم اب ملک میں ویکسین لگانے کی تیاری مکمل  ہے، اور امریکی و جرمن کمپنیوں فائزر اور بائیون ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ سخت سیکورٹی میں بیلجئیم سے روم پہنچ گئی ہے، اس میں 9750 خوارکیں   ہیں، اٹلی نے ویکسین مختلف ریجن میں تقسیم کرنے کی ذمہ داری فوج کو دی ہے،  پہلے مرحلے میں طبی عملے کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویکسین پہنچنے پر اطالوی وزیرخارجہ لیگوئی ڈی مائیو نے ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہم اپنی آزادی جلد واپس حاصل کریں گے، اور بہت جلد ایک بار پھر ایک دوسرے کے گلے مل سکیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یورپی یونین نے امریکی و جرمن کمپنیوں فائزر اور بائیون ٹیک کی تیار کردی ویکسین کے استعمال کی مشروط اجازت دیدی تھی، جس کے بعد یورپی ممالک نے ویکیسینیشن کا آغاز کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.