تارکین کے حق میں یورپی کمشنر کا اہم بیان، رکن ممالک کو کیا پیغام دیدیا

0

برسلز: یورپی یونین نے بعض رکن ممالک کے خلاف تارکین کی شکایات کا نوٹس لے لیا، یورپی کمشنر کا اہم بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے رکن ممالک کو متعلقہ قوانین یاد دلائے ہیں، انہوں نے یہ بیان ایسے موقع پر دیا ہے جب مہاجرین کو زبردستی واپس بھیجنے کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں یونان اور کروشیا پر  مسلسل یہ الزامات سامنے آتے رہے ہیں کہ وہ تارکین کو اپنی حدود سے واپس پیچھے دھکیلنے میں ملوث ہیں، اس حوالے سے یورپی میڈیا اور این جی اوز مسلسل رپورٹیں دیتے رہے ہیں، اب یورپی یونین کی کمشنر برائے داخلی امور یلوا جونسن نے اس معاملے پر واضح لکیر کھینچ دی ہے، اور کہا ہے کہ تارکین کو واپس دھکیلنا ناقابل قبول ہے، انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو کافی عرصہ سے یہ شکایات مل رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ستمبر میں نئی قانون سازی کی تجاویز پیش کی تھیں، جن کے ذریعہ یورپی سرحدوں کی آزادانہ مانیٹرنگ اور تارکین کو زبردستی واپس دھکیلنے کی شکایات کی تحقیقات ممکن بنائی جاسکیں۔

یورپی کمشنر کے اس بیان سے ان رکن ممالک پر دباؤ میں اضافہ ہوگا، جن پر تارکین وطن کو زبردستی واپس بھیجنے کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.