اٹلی نے برطانیہ کے حوالے سے اپنا پیٖغام یورپی یونین کو پہنچادیا

0

روم: اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونتے نے بریگزٹ مذاکرات میں برطانیہ کو کسی قسم کی رعائت  نہ دینے کا پیغام د یا ہے، انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو چاہئے کہ وہ برطانیہ کو رتی برابر بھی رعائت نہ دے۔ ان کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے،

جب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن باقی تصفیہ طلب  مسائل پر مذاکرات کے لئے برسلز میں پہنچے ہیں، جہاں ان کی یورپی کمیشن کی صدر ارسولا ون ڈیر لیان سے بات چیت ہورہی ہے، یورپی رہنماؤں کے اجلاس سے قبل پارلیمنٹ سے خطاب میں  اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کو اپنے موقف پر ڈٹا رہنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بریگزٹ ڈیل سب کے مفاد میں ہے، لیکن یہ کسی قیمت کے بغیر ہونی چاہئے، ہمارے پاس مذاکرات ختم کرنے کا آپشن بھی موجود ہے، انہوں نے برطانیہ کا نام لئے بغیر کہا کہ  کسی کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ وہ سنگل یورپی مارکیٹ کے تو فائدہ اٹھالے لیکن اس سے جڑی دیگر چیزوں سے راہ فرار اختیار کرے، ہم ایسی ناانصافی کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

خیال رہے کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہوگیا ہے، جس کے بعد برطانوی اور یورپی یونین میں تجارتی مراہدے پر مذاکرات جاری ہیں، تاہم 8 ماہ سے مذاکرات میں اب دونوں فریقین اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.