لندن پولیس کی وارننگ کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن پر مظاہرہ، خالصتان کے جھنڈے

0

لندن: بھارتی دارالحکومت دہلی اور اس کے اطراف میں جاری سکھ کسانوں کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لئے پوری دنیا میں موجود سکھ  متحرک ہورہے ہیں، بھارتی کسانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکہ اور برطانیہ میں مقیم سکھوں نے بھی مظاہرے کئے ہیں۔

اتوار کو لندن میں سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن پر بڑا مظاہرہ کیا، جس میں بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق خالصتان کے جھنڈے بھی لہرائے گئے، اس موقع پر لندن پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی، جو لوگوں کو بار بار خبردار کررہے تھے کہ کرونا پابندیاں توڑنے پر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، وہ وہاں سے منتشر ہوجائیں، تاہم پولیس انتباہ کے باوجود سکھوں کی بڑی تعداد وہاں جمع رہی، اور بھارتی حکومت اور اس کی زرعی پالیسی کے خلاف نعرے لگاتے رہے، سکھ یوکے فیڈریشن نے مظاہروں کی ویڈیو ٹوئٹ کرکے جاری کی ہے، جس میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہوکر نعرے لگارہے ہیں، سکھ فیڈریشن نے اپنے ٹوئٹ میں مظاہرے کو بھارتی ہائی کمیشن کا گھیراؤ  قرار دیا ہے،  تنظیم کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.