اٹلی میں نئی سفری پابندیاں نافذ

0

روم: کرونا وبا کی تیسری لہر سے بچنے کیلئے اطالوی حکومت نے سخت سفری پابندیاں لگادیں، سفری پابندیوں کے قانون پر صدر سرجیو ماتریلا نے دستخط کردیے، جس کے تحت ملک میں کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر شہروں اور ریجنز کے درمیان آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکومت کو خدشہ تھا کہ کرسمس اور نیو ائیر پر پارٹیوں سے کرونا کی لہر مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ایک ماہ قبل عائد کی گئی پابندیوں کی مدت 3 دسمبر کو ختم ہورہی تھی، اور حکومت کو کرونا کی روک تھام کیلئے نئی پابندیوں کے حوالے سے فیصلہ کرنا تھا، تاہم حکومت نے نئی پابندیوں سے متعلق فیصلہ کرنے سے قبل ہی گزشتہ روز کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر ریجنز اور شہروں کے درمیان بلاضرورت آمدورفت پر پابندی عائد کرنے کا قانون پاس کرلیا، جس کے مطابق 21 دسمبر سے 6 جنوری کے درمیان شہریوں پر تمام ریجنز اور خود مختار صوبوں میں آمدورفت پر پابندی ہوگی۔

حکومت کی جانب سے جاری ڈگری کے مطابق کرسمس کے موقع پر 25،26 دسمبر اور نیو ائیر نائٹ کو پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی، اور اس دوران شہریوں کے کمونے اور ٹاؤنز سے باہر جانے پر بھی پابندی ہوگی۔ اطالوی وزیر کا کہنا تھا کہ ان سفری پابندیاں کا اطلاق پورے ملک کیلئے یکساں طور پر ہوگا، اگر چہ ریجنز کا اسٹیٹس یلو، اورنج یا ریڈ کوئی بھی ہو۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کوئی شخص اگر کوئی اپنی رہائش گاہ یا گھر واپس جانا چاہے گا تو اسے 21 دسمبر سے 6 جنوری کے درمیان سفر کی اجازت ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.