ہالینڈ کی مشہور کک باکسر نے اسلام قبول کرلیا
ایمسٹرڈیم: ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور کک باکسر روبی جیسیا جو لیڈی ٹائسن کے نام سے بھی مشہور ہیں، انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، مسلمان ہونے کی خبر انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی، روبی جیسیا نے ہالینڈ کی مسجد میں گواہوں کے سامنے کلمہ پڑھا مسلمان ہونے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔
تفصیلات کے مطابق ’’دی ٹائیسن لیڈی‘‘ کے نام سے معروف ڈچ کک باکسر روبی جیسیا میسو نے اسلام قبول کرلیا ہے، وہ پیدائشی طور پر مسیحی مذہب کی پیروکار تھیں، تاہم کچھ عرصہ سے ان کی اسلام میں دلچسپی بڑھتی گئی، اور مطالعہ کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ روبی جیسیا نے ہالینڈ کی مسجد میں گواہوں کے سامنے کلمہ پڑھا اور بعد ازاں مسلمان ہونے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کیں، جنہیں بعد ازاں مختلف لوگوں نے شئیر کیا، روبی جیسیا نے اسلام قبول کرتے وقت حجاب کیا ہوا تھا، روبی جیسیا کا 2016 میں ایک خوفناک کار حادثہ بھی ہوا تھا، جس میں ان کی گردن کی ہڈی شدید متاثر ہوئی تھی، اور وہ کک باکسنگ کے پیشے سے باہر ہوگئیں تھیں، ڈاکٹروں نے ان کی کئی سرجریاں کیں، اور پلٹیس ڈال کر کچھ بہتر کیا، لیکن اب بھی وہ پوری طرح گردن گھما نہیں پاتیں، تاہم حادثہ کے ڈیڑھ برس بعد وہ رنگ میں واپس آنے کے قابل ہوگئی تھیں۔