گلگت بلتستان انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، تحریک انصاف آگے

0

گلگت: گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے ہونے والے انتخابات میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک گلگت بلتستان الیکشن کے 15 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف 6 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 5، پیپلز پارٹی 2، ایم ڈبلیو ایم 1 اور مسلم لیگ ن صرف ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔  انتخابات میں پیپلزپارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے، پی پی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو شکست ہوگئی۔ انتخابی حلقے جی بی اے 7 اسکردو ون سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ محمد زکریا خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما مہدی شاہ کو شکست دے دی، راجا محمد زکریا 5290 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے مہدی شاہ نے 4114 ووٹ حاصل کیے۔

گلگلت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں جن میں سے 23 نشستوں پر انتخاب ہوا، جبکہ ایک حلقے گلگت 3 میں تحریک انصاف کے امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا۔ گلگت بلتستان کی 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، 7 لاکھ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.