گلگت بلتستان میں بدترین شکست کے بعد پی ڈی ایم کا بوریا بستر گول

0

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بدترین شکست کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈٰی ایم) کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے، گلگت بلتستان کی عوام نے PDM کے رہنماؤں کو اپنا پیغام دے دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے، گلگت بلتستان میں بدترین شکست کے بعد PDM کا بوریا بستر لپیٹنے کے لئے اور ان کا بیانیہ دفنانے کے لئے  نوجوان رضاکاروں کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.