اٹلی نے مزید یورپی ممالک کے مسافروں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

0

روم:اٹلی نے  یورپی ممالک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے مزید یورپی  ممالک کے مسافروں کو لازمی  کروناٹیسٹ کی فہرست میں شامل کردیا ہے،مزید ملکوں کے مسافروں کیلئےکرونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی شرط کا اعلان اطالوی وزیرصحت  نے کیا،اس حوالے سےانہوں نےحکم نامے پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔

اٹلی کے وزیرصحت رابرٹو سپرانزا نے کہا ہے کہ یورپی ملکوں میں کرونا کا مرض پھر شدت اختیار کرتا جارہا ہے، اٹلی بھی اس وبا سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں، انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ مختلف یورپی ملکوں میں کرونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مزید ملکوں سے آنے والے مسافروں کیلئے پیشگی کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے۔

نئے ممالک

اطالوی حکومت نے جن نئے ملکوں کے مسافروں کے لئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے، ان میں برطانیہ، ہالینڈ، بیلجئیم اور جمہوریہ چیک شامل ہیں، اب ان ملکوں سے اٹلی آنے والے مسافروں کو لازمی ٹیسٹ کرانا ہوگا،اور کرونا کی منفی رپورٹ کے بغیر انہیں اٹلی میں داخلہ کی اجازت نہیں ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.