برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کے کرونا ٹیسٹ پر اہم وضاحت جاری

0

اسلام آباد:حکومت نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں  پر کرونا ٹیسٹ کی شرط کے حوالے سے پالیسی وضاحت جاری کردی ہے،برطانیہ  سے آنے والے مسافروں کیلئے سفر سے 96 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانے کی شرط 5 اکتوبر سے عائد ہے، تاہم وہ یہ ٹیسٹ کہیں سے بھی کراسکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ کسی خاص لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کی کوئی شرط عائد نہیں کی ہے، برطانیہ کے صحت کے سرکاری ادارہ ’’نیشنل ہیلتھ سروس‘‘(این ایچ ایس ) سمیت تمام معتبر اداروں کا ٹیسٹ قابل قبول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.