دبئی میں پاکستانی شہری پر قسمت مہربان

0

دبئی: وہ کہتے ہیں نا کہ اوپر والا جب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کردیتا ہے، ایسا ہی کچھ دبئی میں مقیم پاکستانی شہری محمد شفیق کے ساتھ ہوا ہے، جس پر قسمت ایسی مہربان ہوئی کہ گھر بیٹھے ہی لاکھوں ڈالر کا مالک بن گیا، انہوں نے ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

گلف نیوز کے مطابق 48 سالہ محمد شفیق نے گزشتہ ماہ ایک لاٹری ٹکٹ خریدا تھا، جس کی قرعہ اندازی گزشتہ روز دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منعقد ہوئی، دبئی ڈیوٹی فری میلینیم ملین ائیر اور فائنسٹ سرپرائز ڈرا (Dubai Duty Free Millennium Millionaire and Finest Surprise draw) میں پاکستانی شہری محمد شفیق 10 لاکھ ڈالر کے حقدار ٹھرے، وہ یہ لاٹری جیتنے والے 19 ویں پاکستانی ہیں۔

محمد شفیق ابوظہبی میں ایک پراپرٹی مینیجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں، اور وہ اپنی بیوی اور 7 بچوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہی مقیم ہیں۔

گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ یہ رقم میرے بچوں کے لیے ہوگی، میں اپنے اوپر رحمت محسوس کررہا ہوں‘۔انہوں نے کہا میری دو بڑی بیٹیاں یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، میری ترجیح اس رقم کو اپنے بچوں کی تعلیم پر خرچ کروں گا، میری سب سے چھوٹی بیٹی جوکہ تین سال کی ہے، اس کی اسکول کی تعلیم بھی شروع ہوگئی ہے۔ لہذا یہ جیت میرے لیے ایک بہت بڑی راحت اور نعمت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.