برطانیہ میں مہاجرین کی مدد کیلئے سروس کا اعلان

0

لندن: ایسے وقت میں جب برطانوی حکومت ملک میں غیر قانونی  داخل ہونے والےتارکین وطن کےلئے سخت قوانین اور انہیں بحیرالکاہل کے دور دراز جزائر پر منتقل کرنے جیسے منصوبوں پر غور کررہی ہے، برطانیہ میں مہاجرین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی ’’ریفیوجی کونسل‘‘ نے  تارکین وطن کی مدد کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔

ریفیوجی کونسل نے کہا ہے کہ وہ مہاجرین اور سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی مدد کے لئے ہیلپ لائن قائم کررہی ہے، جہاں تارکین وطن سیاسی پناہ سمیت دیگر مدد حاصل کرنے کے لئے بلاجھجھک کال کرسکیں گے۔ کونسل کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرونا کے باعث مہاجرین کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، اور اس کیلئے فنڈنگ نیشنل ایمرجنسیز ٹرسٹ نے فراہم کی  ہے۔

نمبروں کا اعلان

ریفیوجی کونسل نے برطانیہ میں موجود مہاجرین اور سیاسی پناہ کے متلاشیوں کے لئے ہیلپ لائن کے نمبر جاری کردئیے ہیں، جن کے مطابق انگلینڈ میں   رہنے والے 0808 196 7272 پر کال کرکے وائس میسج چھوڑ سکتے ہیں، جس میں وہ اپنا نام اور فون نمبر بھی بتائیں گے، جو فون نمبر وہ وائس میسج میں بتائیں گے، اس پر تنظیم تین دن کے اندر ان سے رابطہ کرے گی اور ضروری مدد فراہم کرے گی، ایسے تارکین وطن جنہوں نے اب تک سیاسی پناہ کا کیس نہیں کیا، یا ان کی درخواست مسترد ہوچکی ہے، وہ بھی اس نمبر پر رابطہ کرکے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

تنظیم نے اسکاٹ لینڈ کیلئے نمبر 08081967274 جبکہ ویلز کیلئے 08081967273 جاری کیا ہے، ریفیوجی کونسل کے چیف ایگزیکٹو  میورس ورین کاکہنا ہےکہ یہ انفو لائنز کرونا  کے باعث مہاجرین کو درپیش مشکلات دیکھتے ہوئے قائم کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.