امیر کویت کی تعزیت کیلئے صدر عارف علوی کویت پہنچ گئے

0

کویت سٹی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کویت پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے کویتی قیادت کے ساتھ مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کی تعزیت کی، جن کا 29 ستمبر کو 91 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، شیخ صباح کی وفات کے بعد ان کے بھائی شیخ نواف الاحمد الصباح کو نیا امیر کویت مقرر کیا گیا ہے۔

 کویت نے کرونا کے باعث مرحوم امیر کی نماز جنازہ میں لوگوں کی شرکت صرف شاہی خاندان تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال پر مسلمان ممالک سمیت دنیا بھر سے افسوس کا اظہار کیا گیا ، پاکستان کی طرف سےبرادر ملک سے تعزیت کے لئے صدر مملکت تشریف لے گئے ہیں۔

اس موقع پر اپنے بیان میں صدر مملکت عارف علوی نے مرحوم امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون نے نئی بلندیوں کو چھوا ، شیخ صباح پاکستان کے حقیقی اور قابل اعتماد دوست تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.