اٹلی میں روزگار اور معیشت پر اچھی خبریں آگئیں

0

میلان: اٹلی میں کرونا پابندیاں نرم ہونے کے بعد پہلی بار کاروں کی فروخت بڑھ گئی ہے، جبکہ روزگار کی صورتحال بھی بتدریج بہتر ہونے کی رپورٹ آئی ہے، صنعتی پیداوار میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے، جس سے ملک میں بیروزگاری کی شرح کم ہوئی ہے، اس حوالے سے  نئے اعداد وشمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا پابندیاں نرم ہونے کے بعد اس سال پہلی بار کاروں کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے آٹو انڈسٹری کے لئے امید کی کرن روشن ہوئی ہے، اٹلی کی سرکاری خبر ایجنسی نے  رپورٹ میں بتایا ہے کہ ستمبر میں کاروں کی فروخت میں ساڑھے 9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ فئیٹ کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں 17 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

صنعتی بحالی

اٹلی میں صنعتی شعبے کی پیداوار میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اور ستمبر میں مسلسل تیسرے ماہ  پیداوار بڑھی ہے،  مارکیٹ   پرچیزنگ منیجر انڈیکس ستمبر میں 53 اعشاریہ 2 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اگست سے ایک پوائنٹ زیادہ ہے۔

روزگار میں اضافہ

اٹلی  کے سرکاری اعداد وشمار کے ادارے کے مطابق روزگار بھی بتدریج  بحال ہورہا ہے، اور اگست میں ملازمتوں میں 83 ہزار کا اضافہ ہوا، تاہم اب بھی کرونا سے پہلے فروری والی صورتحال بحال نہیں ہوئی، اور فروری کےمقابلے میں ساڑھے 3 لاکھ کم ملازمتیں دستیاب ہیں، اگست میں اٹلی میں بے روزگاری کی شرح 9 اعشاریہ 7 فیصد رہی، جوجولائی سے کم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.