پاکستان میں موٹر سائیکل کمپنیاں قیمتیں بڑھانے لگیں

0

لاہور: کرونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں،جس کے بعد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے،ایسے میں جاپانی کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے۔ یاماہا موٹر سائیکلیں تین ماہ میں دوسری بار مہنگی کردی گئی ہیں۔

یاماہا کمپنی نے اپنے تمام اقسام کے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے،یہ اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو کیا گیا ہے،اس سے پہلے یکم جولائی کو بھی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں،یاماہا کے بعد ہنڈا اور سوزوکی کی طرف سے بھی اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

نئی قیمتیں

یاماہا نے 6 ہزار روپے اضافے کے ساتھ جو پرائس لسٹ جاری کی ہے،اس کے مطابق yb125z کی نئی قیمت ایک لاکھ 57 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ yb125z dx چھ ہزار اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 69ہزار 500، ybr 125ایک لاکھ 75 ہزار جبکہ ybr125g ایک لاکھ 84 ہزار میں دستیاب ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.