دبئی سے اٹلی جانے کیلئے سہولت مل گئی

0

دبئی: دبئی میں رہنے والوں کیلئے خوش خبری، وہاں سے اٹلی کے ویزے کےلئے درخواست دینا آسان ہوگیا، اٹلی نے دبئی میں نیا ویزا سینٹر کھول دیا ہے، انہیں قونصلیٹ  جانے  کی ضرورت نہیں پڑے گی، نیا ویزا سینٹر دبئی کے انٹرنیشنل  فنانشل سینٹر  گیٹ ایونیو زون سی میں قائم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی نے دبئی میں نیا ویزا سینٹر کھول دیا ہے، جس سے  دبئی میں مقیم افراد کو ویزا حاصل کرنے میں سہولت ہوگی، اور انہیں قونصلیٹ جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، یہ نیا ویزا سینٹر دبئی کے انٹرنیشنل فنانشل سینٹر گیٹ ایونیو زون سی میں قائم کیا گیا ہے، جس کا افتتاح دبئی میں اٹلی کی قونصل جنرل ویلنٹائن سیٹا اوروی ایف ایس گلوبل کے سی ای او زوبن کرکاریا نے مشترکہ طور پر کیا ہے، ابتدائی طور پر یہ ویزا سینٹر محدود کیٹگری کے ویزوں کے لئے درخواستیں وصول کرے گا۔

اس موقع پر وی ایف ایس گلوبل کے عہدیدار نے کہا کہ یہ ویزا سینٹر ایسے موقع پر کھولا گیا ہے، جب اٹلی میں سیاحت کے لئے جانے والوں کی  تعداد بڑھ رہی ہے، ہم اطالوی ویزے کے لئے ہر ممکن بہتر سروس فراہم کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.