جھوٹا الزام حنیف عباسی کو مہنگا پڑگیا

0

راولپنڈی: کینسر کے مریضوں کیلئے قائم شوکت خانم اسپتال کے فنڈز میں کرپشن کا الزام لیگی رہنما حنیف عباسی کو مہنگا پڑگیا، عدالت نے الزام ثابت نہ کرنے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا، شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے 2012 میں حنیف عباسی کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد کی عدالت نے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز میں کرپشن کا الزام لگانے پر ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ شوکت خانم اسپتال نے  عدالت میں 10 کروڑ ہرجانہ کا کیس دائر کیا تھا۔ عدالت نے حنیف عباسی سے لگائے گئے الزامات کے شواہد طلب کئے تھے، لیکن وہ کوئی ثبوت دینے میں ناکام  رہے، جس پر انہیں  جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.