لاہور میں وارڈن کو رشوت دینے کی کوشش شہری کو مہنگی پڑگئی

0

لاہور: ٹریفک کی خلاف ورزی پر اہلکار کی مٹھی گرم کرکے نکل جانا تو عام ہے، تاہم پنجاب میں ٹریفک وارڈن جہاں جہاں تعینات ہیں، وہاں یہ صورتحال نہیں ہے، لیکن لاہور کے نوجوان عدنان کو شائید اس کا علم نہیں تھا، اور اسے وارڈن کو رشوت کی پیشکش مہنگی پڑگئی، اسےحوالات کی سیر کرنی پڑگئی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے شہری عدنان کا پالا ایک سخت گیرایماندار وارڈن افسر سے پڑگیا، لاہور میں ڈیفنس وائی بلاک پر سگنل توڑنے پر انچارج سیکٹر ڈیفنس وارڈن میاں افضل نے موٹرسائیکل پر سوار نوجوان کو روکا، اور کا غذات لانے کا کہا،عدنان نے کاغذات کے بجائے انچارج کو پہلے دو سو روپے، اور پھر پانچ سو روپے رشوت تھما دی۔

جس پر  وارڈن انسپکٹر میاں افضل نے رشوت ستانی پر ملزم عدنان کے خلاف تھانہ ڈیفنس اے مقدمہ درج کرواتے ہوئے ملزم اور گاڑی کو پولیس کے حوالے کر دیا ، واقعہ پر سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی انسپکٹر افضل اور حامد بٹ کو شاباش دی، ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز ایماندار اور محنتی، جذبہ سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، شہری رشوت جیسے معاشرتی ناسور کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.