پاکستانی ورکرز سعودی عرب پہنچانے کیلئے پی آئی اے کا پلان تیار

0

اسلام آباد: سعودی عرب کی طرف سے عالمی پروازیں جزوی بحال کرنے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھنسے ہوئے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کی اجازت دینے کے بعد قومی  انٹرنیشنل ائیرلائن پی آئی اے نے بھی اضافی پروازیں چلانے کی تیاری کرلی، جو ہم وطنوں کو سعودی عرب پہنچائیں گی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبدالحفیظ نے اعلان کیا ہے کہ 30 ستمبر تک 23 پروازیں سعودی عرب کیلئے چلائی جائیں گی، انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کی اجازت دینے کے بعد مسافروں کا بہت لوڈ ہے، اسے دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے مزید 28 پروازوں کیلئے بھی سعودی عرب سے اجازت طلب کی ہے، تاکہ پاکستانی ورکرز اور ان کے اہلخانہ کو واپس مملکت پہنچایا جاسکے، ان اضافی پروازوں کی اجازت ملنے سے 9 ہزار سے زائد مسافروں کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ پروازیں جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کیلئے چلانے کا پلان بنایا گیا ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز پی آئی اے  کے سی ای اوائرمارشل ارشد ملک نے سعودی سفیر سے بھی ملاقات کی تھی ، جس میں اضافی پروازوں کے لئے  اجازت کا معاملہ زیرغورآیا،

سفر کیلئے شرط

سعودی حکومت  کے اعلان کےمطابق واپس جانے والے تمام افراد کو سفر سے قبل کرونا کا ٹیسٹ کرانا ہوگا، اور یہ ٹیسٹ اس طرح کرایا جائے کہ پرواز سے 24 گھنٹے پہلے اس کی رپورٹ آجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.