پاکستانی طلبا کو واپس کرغیزستان پہنچانے کیلئے پی آئی اے کا بڑا فیصلہ

0

اسلام آباد: کرغیزستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کے لئے خوشخبری، قومی ائر لائن پی آئی اے نے ان کا تعلیمی سال بچانے کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کرونا کے باعث کرغیزستان سے واپس آنے والے طلبا کو واپس  بشکیک جانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرغیزستان میں بھی کرونا کے باعث بند تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، کرغیزستان میں میڈیکل سمیت مختلف شعبوں میں ہزاروں پاکستانی طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں، جو کرونا کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے پر واپس پاکستان آگئے تھے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا کو واپس پہنچانے کیلئے 50 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی، اس حوالے سے  کرغیزستان حکومت سے اجازت طلب کرلی گئی ہے، قومی ائر لائن ہرہفتے 4 پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، کرغیزستان کیلئے ان پروازوں کے ذریعہ پی آئی اے اپنے لئے نئے روٹ بھی تلاش کررہی ہے، تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.