اٹلی میں ٹیکس ریلیف اور روزگار بڑھانے کیلئے بڑا منصوبہ تیار

0

اروم: اٹلی نے شہریوں کو روزگار کی فراہمی اور ٹیکس میں ریلیف کا بڑا پروگرام تیار کرلیا ہے، کرونا بحران سے نکلنے کے بعد معیشت کی بحالی کیلئے تیارکیا گیا پروگرام اطالوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں پیش کیا جائے گا،اطالوی وزیراعظم جوزپےکونتےنے کہا کہ حکومت متوسط طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ معاشی بحالی کا پروگرام پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لئے تیار ہے، سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق 38 صفحا ت پر مشتمل دستاویزات میں حکومت نے مڈل کلاس پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، اس کے علاوہ معاشی ترقی کی شرح یورپی یونین کی اوسطا ایک اعشاریہ 6 پر لانے کیلئے نئی سرمایہ کاری اور ملازمتیں پیدا کرنے کیلئے منصوبہ بنایا گیا ہے، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل شعبے پر حکومت سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.