پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے پروازیں بحال کرانے کی تیاری

0

اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سےعالمی سفر کی محدود اجازت دینے کے بعد پی آئی اے  نے بھی سعودی عرب کیلئے پروازیں چلانے کی تیاری شروع کردی، دوسری جانب سعودی عرب کے اقامہ ہولڈرز پاکستانی بھی اجازت ملنے کے بعد واپس اپنی ملازمتوں پر جانے کیلئے ٹکٹوں کے حصول میں کوشاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب  سے عالمی سفر کی محدود اجازت دینے کے بعد ایسے پاکستانی جو سعودی عرب سے چھٹی پر آئے ہوئے تھے، اور کرونا بحران کی وجہ سے یہاں پھنس گئے تھے، اب واپسی کیلئے کوشاں ہیں، ان پاکستانیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے، اور اب وہ واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرانے کی کوشش کررہے ہیں، سعودی ائرلائن کے دفاتر سمیت ان فضائی کمپنیوں کے دفاتر کے باہر طویل قطاریں نظر آرہی ہیں۔

ایسے میں پی آئی اے نے بھی سعودی عرب کیلئے پروازیں بحال کرنے کی تیاری کرلی ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ائر مارشل ارشد ملک نے اسلام آباد  میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی، جس میں پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے پر بات ہوئی، پی آئی اے حکام پرامید ہیں کہ جلد ہی انہیں سعودی عرب سے اجازت مل جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.