انفلوئنزا سیزن سے قبل ہی یورپ اور امریکہ میں کرونا کیسز بڑھنے لگے

0

جنیوا:یورپ اور امریکہ میں سردیوں کے انفلوئنزا کا سیزن قریب آنے کے ساتھ ہی کرونا وائرس پھیلنے کی رفتار بڑھنے لگی ہے، جس پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کئی یورپی ممالک میں آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے بالخصوص کچھ امریکی ریاستوں، فرانس، اسپین اور یوکرین کی صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے، جہاں انفلوئنزا کا موسم شروع ہونے سے قبل ہی کرونا دوبارہ پھیلتا جارہا ہے، ڈبلیو ایچ اور کی کرونا سےمتعلق اعلیٰ عہدیدار ماریا خیر کوف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ انفلوئنزا کے  سیزن سے قبل ہی ہمیں بعض ممالک میں تشویشناک رجحانات دکھائی دینا شروع ہوگئے ہیں۔

کچھ  ممالک میں داخل ہونے والوں اور انتہائی نگہداشت کے یونٹ آئی سی یو میں داخل مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے اس سلسلے میں  اسپین، فرانس، یوکرین اور کچھ  امریکی ریاستوں کی صورتحال کو باعث تشویش قرار دیا، عالمی ادارہ صحت نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انفلوئنزا کی ویکسین اس سال ضرور لیں۔

انفلوئنزا کیا ہے

انفلوئنزا [ فلو] نزلہ، زکام کی بیماری ہے، اور یہ پھپھڑوں کا انفیکشن ہے جو وائرس کے ذریعے ہوتا ہے، لوگوں کو سال میں کسی بھی وقت فلو ہو سکتا ہے لیکن یہ موسم خزاں اور سردیوں میں عام ہے، یہ بیماری تمام ممالک میں موجود ہے لیکن وہاں اس سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوتا ہے، دوسری جانب امریکہ اور یورپ میں اس سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.