سعودیہ میں جعلی اقاموں کا دھندہ کرنے والے 4 پاکستانی پکڑے گئے

0

ریاض: سعودی عرب میں جعلی اقاموں کا دھندہ کرنے والے 4 پاکستانی جعلساز پولیس نے دھر لئے، جن سے 371 جعلی اقامے برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں، چاروں ملزمان ریاض شہر کے مرکزی علاقے میں اپنی رہائش گاہ کو جعلی اقامے تیار کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ریاض میں اس جعلساز گروہ کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ طلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی گروہ جعلی اقامے تیار کرکے فروخت کررہا ہے، جس پر تحقیقات کے ذریعہ 4 پاکستانیوں پر مشتمل گروہ تک رسائی حاصل کرلی گئی، جن کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چاروں ملزمان ریاض شہر کے مرکزی علاقے میں اپنی رہائش گاہ کو جعلی اقامے تیار کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے، جن کے قبضے سے 371 جعلی اقامے، ان کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات اور اشیا بھی ملی ہیں۔ خالد الکریدیس نے بتایا کہ چاروں کو حراست میں لے کر پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.