اٹلی میں پاکستانیوں کیلئے سفارتخانے کی نئی سہولت متعارف

0

روم: اٹلی میں پاکستانی سفارتخانےنے حکومت کے دیجیٹلائزیشن ایجنڈے اور تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے،اب اٹلی میں مقیم پاکستانی ایک کلک سے بہت سی معلومات حاصل کرسکیں گے، پاکستانی اپنی ویری فیکیشن اور پاسپورٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکیں گے۔

اٹلی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم جو اپنی تعیناتی کے بعد سے ہی پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں نظر آتے ہیں، انہوں نے قونصلر سروس کو ڈیجٹلائز اور سفارتخانے کے معاملات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے ویب سائٹ لانچ کی ہے، ویب سائٹ کا ایڈریس: http://pakembassy.it@jauhars جاری کیا ہے.

سرمایہ کاری کیلئے کوششیں 

اٹلی میں سفیر جوہر سلیم اطالوی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے پر بھی بہت محنت کررہے ہیں، اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کےلئے اٹھائے گئے اقدامات سے اطالوی سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جارہا ہے ، جس پر سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنراسٹیلا جین سے بھی ورچوئل ملاقات کی ، جس میں پاکستانی ڈیزائنرز اور فیشن برانڈز کو اٹلی کے فیشن ہاوسز سے جوڑنے پر بات چیت کی گئی ۔ پاکستانی سفیر نے کچھ دیگر کمپنیوں کے سربراہان سے بھی سرمایہ کاری پر بات کی ہے ، اور مثبت ردعمل ملا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.