جنرل ندیم رضا کی ماسکو میں چینی وزیردفاع سے اہم ملاقات

0

ماسکو: پاکستان چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگ سے ماسکو میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق جنرل ندیم رضا کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دفاع و سیکیورٹی تعاون کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی، جس میں جیو اسٹریٹیجک صورتحال، دو طرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر تبالہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں میں گہرے اسٹریٹیجک روابط، دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.