سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کرونا میں مبتلا، انتخابی مہم جاری رکھنے کا اعلان

0

روم: اٹلی کے سابق وزیراعظم اور ’’فورزا‘‘ پارٹی کے سربراہ سیوا برلسکونی بھی کرونا وائر س کا شکار ہوگئے ہیں، ان کے وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع ان کے پارٹی رہنماؤں نے دی ہے، اور اطلاعات کے مطابق وہ اپنےگھر میں قرنطینہ ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے سابق وزیراعظم اور ’’فورزا‘‘ پارٹی کے سربراہ سیو برلسکونی جو میڈیا ٹائیکون بھی ہیں، کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، 84 سالہ برلسکونی نے دو ٹیسٹ کرائے اور دونوں پازیٹو آئے ہیں، جس کے بعد وہ لمبارڈیا ریجن کے علاقے Arcore میں اپنے گھر میں قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

 برلسکونی وہاں سے اپنی پارٹی اور کاروبار کے معاملات چلارہے ہیں، پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برلسکونی کی حالت بہتر ہے، اور امید ہے کہ وہ 20 ستمبر کو ہونے والے ریجنل انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کی رہنمائی جاری رکھیں گے، اور میڈیا سے بھی رابطے میں رہیں گے۔

برلسکونی کے ڈاکٹر البرٹو زنگریلو نے بھی برلسکونی کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو کوئی علامت نہیں ہے۔

وا ضح رہے کہ برلسکونی 1994 سے 2011 کے درمیان چار بار وزیراعظم رہے ہیں، اور فوربز میگزین نے 2018 میں اپنی رپورٹ میں ان کی دولت کا تخمینہ 6 ارب ڈالر لگایا تھا، اور انہیں دنیا میں امیر ترین افراد میں 190 نمبر پر قرار دیا تھا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.