چین کا سمندر کے نیچے خفیہ فوجی اڈا؟

0

بیجنگ: امریکہ نے مصنوعی سیارے سے چین کے زیرآب فوجی اڈے کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیٹلائٹ نے چین کے سمندر کے نیچے فوجی اڈے کی تصاویر لی ہیں ، جن میں ایک ایٹمی آبدوز جنوبی بحیرہ چین میں ایک جزیرے پر موجود اڈے کے اندر اتر رہی تھی۔

امریکی کمپنی “پلاٹ لیبز” سے تعلق رکھنے والے مصنوعی سیارہ نے چینی اڈے میں اترتی آبدوز کی تصاویر لی ہیں ، اور انہیں ریڈیو فری ایشیاء کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شائع کیا گیا ہے۔

پینٹاگون کے سابق ملازم ڈریو تھامسن کا کہنا ہے کہ چینی زیر سمندراڈے کی موجودگی غیر معمولی ہے۔ تاہم سیٹلائٹ نے بھی کمال کا کام کیا ہے اور اس کی تصاویر عین اس وقت لیں، جب آبدوز وہاں داخل ہورہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ چین کی مستقل پالیسی ہے کہ وہ اپنی فوجی قوت پر پردہ رکھنا چاہتا ہے، چین کی کوشش ہوتی ہے کہ آبدوزوں سے لے کر میزائل سسٹم تک ہر چیز دنیا کی نظر سے پوشیدہ رہے، چینیوں کو زیر زمین تنصیبات کی تعمیر کا زبردست تجربہ ہے۔ یہ ان کی اسٹریٹجک پالیسی کا حصہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.