یورپی یونین مہاجرین کو بچانے کے لئے کردار ادا کرے، اقوام متحدہ 

0

جنیوا: اٹلی پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ روم میں 45 تارکین وطن ڈوبنے کے بعد اقوام متحدہ اور عالمی تنظیم برائے مہاجریں (آئی او ایم ) نے متعلقہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے روئیے پر نظرثانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم میں امدادی کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کی فوری ضرورت ہے، اور مدد کی کال ملنے پر فوری ریسکیو ہونا چاہئے ، یورپی یونین کی طرف سے سرچ اور ریسکیو پروگرام کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔

دونوں اداروں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ حالیہ مہینوں میں ریسکیو میں تاخیر کی جاتی رہی ہے ، ا سی طرح جو تارکین وطن بچائے جاتے ہیں ، انہیں بھی بندرگاہوں پر اتارنے میں تاخیر کی جاتی ہے ، یہ طرز عمل تارکین کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

اقوام متحدہ اور آئی او ایم نے اس مطالبے کو بھی دہرایا کہ لیبیا تارکین وطن کے لئے محفوظ ملک نہیں ہے، وہاں مقیم مہاجرین کی زندگیاں خطرے میں ہیں، اور انسانی حقوق کی خلاف وزریاں ہورہی ہیں، اس کے باوجود اس سال اب تک 7 ہزار مہاجرین کو واپس لیبیا بھیجا گیا ہے، جو خطرناک طرز عمل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کو سرچ اور ریسکیو کی کوئی ذمہ داری دی جائے تو وہ مشروط ہونی چاہئے کہ کسی تارک وطن کو قید نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی ان سے برا سلوک کیا جائے گا، اس طرح کی ضمانت کے بغیر لیبیا کو یہ ذمہ داری نہیں دی جانی چاہئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.