ترکی میں آیا صوفیہ کے بعد ایک اور چرچ میوزیم مسجد میں تبدیل

0

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد تاریخی حیثیت کے حامل کاریہ گرجا گھر میوزیم کو بھی دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردوان نے گرجا گھر میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔

آیا صوفیہ کی طرح کاریہ گرجا گھر کی عمارت کو بھی خلافت عثمانیہ ختم ہونے کے بعد اتا ترک اور ان کے ساتھیوں نے مسجد سے میوزیم میں تبدیل کیا تھا۔

کاریہ گرجا گھر کی 600 سالہ پرانی تاریخی عمارت استنبول میں گولڈن ہارن کے مغربی کنارے پر واقع ہے۔

کاریہ چرچ کو فتح قسطنطنیہ کے بعد 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا، لیکن خلافت عثمانیہ کے خاتمے پر اتاترک نے اسے بند کرادیا تھا، اور 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو میوزیم بنادیا گیا۔

تاہم اب دوبارہ اس میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کی اعلی عدالت نے گزشتہ برس نومبر میں عجائب گھر کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.