اٹلی میں بھارتی قبضے کیخلاف کشمیری کمیونٹی کا احتجاجی مظاہرہ

0

بلوونیا:( رپورٹ تنویر ارشاد) دنیا بھر کی طرح اٹلی میں بھی بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا، پاکستان کشمیر کمیونٹی کی جانب سے شہر کے مرکز میں ریلی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات اور گزشتہ سال 5 اگست سے جاری فوجی کرفیو کے خلاف بھارتی یوم آزادی پر اٹلی کے شہر بلوونیا میں یوم سیاہ منایا گیا۔

یوم سیاہ کے موقع پر پاکستان کشمیر کمیونٹی اٹلی pkiکی جانب سے شہر کے مرکز میں احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اٹلی ویورپ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔

 پی کے آئی کی ریلی میں شرکاء کی جانب سے اللہ اکبر، پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، پاک فوج زندہ باد کے نعروں نے ماحول کو گرما دیا۔

مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی، تحریک انصاف تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی،صدرتحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے سپاہی طحہ چیمہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان آزادی کے لیے نہیں پاکستان کی محبت میں شہید ہورہے ہیں،بلوونیا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لگنے والے نعروں کی گونج نہ صرف مودی کی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے بلکہ اقوام متحدہ اور یورپی ایوانوں کے ضمیر کو بھی جگائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ مورخ جب کشمیر کی آزادی کی داستان لکھے گا تو اٹلی کی پاکستانی کمیونٹی کا ذکر سنہری حروف میں ضرور کرے گا۔

طحہ چیمہ نے پی کے آئی فاونڈیشن کی جانب سے یوم سیاہ کے مظاہرے میں ہزاروں افراد کی شرکت پر کہا کہ یورپ کی سرزمین پر کورونا وباء سے بے خوف ہوکر کشمیریوں کا درد رکھنے والے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، یہ مظاہرے اور ریلیاں کشمیر کی ازادی کو مزید منزل کے قریب پہنچا دیں گے۔

پاکستان کشمیر کمیونٹی اٹلی کے سرپرست اعلی چوہدری شہزاد ساہی نے کہا کہ کشمیری عوام کے لیے ہم نے اپنے حصے کی شمع جلادی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام بھی آزادی سے سانس لے سکیں گے۔

صدر پاکستان فیڈریشن اٹلی چوہدری بشیر امراء نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بھارت سن لے کہ پاکستانی جہاں بھی ہوں وہ اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن اٹلی چوہدری اجمل، صدر تحریک کشمیر اٹلی محمود شریف، صدر اسلامک سوسائٹی طاہر محمود، چوہدری امجد رولیہ ،صدر عوام دوست گروپ اٹلی چوہدری تجمل حسین کھٹانہ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.