“میڈ ان پاکستان” مہم کو نئی کامیابی، کرینیں اور اسٹنٹ بھی ملک میں تیار ہونے لگیں

0

اسلام آباد: حکومت کی ’’میڈ ان پاکستان“ مہم کو نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور پاک فوج کی انجینئرنگ کور نے ملک میں جدید کرینیں تیار کرلی ہیں،  جس سے اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

فوجی انجینئرز کی تیاری کردہ کرینیں ملک میں استعمال ہونا بھی شروع ہوگئی ہیں، اور کے پی میں ریسیکیو کے ادارے 1122 نے بھی یہ کرینیں حاصل کرلی ہیں، اس سے پہلے مذکورہ کرینیں بیرون ملک سے منگوائی جاتی تھیں، جو کروڑوں روپے میں پڑتی تھیں۔

ادھر ملک میں طبی سامان کی تیاری میں نئے سنگ میل عبور کئے جارہے ہیں، پاکستان میں دل میں لگنے والے اسٹنٹ کی تیاری شروع ہوگئی ہے، جس کی لاگت بھی صرف 80 ہزار ہوگی، جبکہ درآمدی اسٹنٹ 3 لاکھ روپے میں پڑتا تھا۔

اسی طرح حفاظتی طبی سامان میں خود کفیل ہونے کےبعد پاکستان نے اس کی برآمد شروع کردی ہے، جس میں کرونا کے حوالے سے خصوصی لباس، ماسک، داستانے اور دیگر چیزیں شامل ہیں، اب تک بیرون ملک سے 100 ملین ڈالر کے آرڈر موصول ہوچکے ہیں۔

وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آنے والے مہینوں میں یہ آرڈر 500 ملین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.