جنرل عاصم باجوہ نے قوم کو کئی منصوبوں کی خوشخبریاں سنادیں

0

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے چئیرمین  لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے قوم کو کئی خوشخبریاں سنادی ہیں،انہوں نے بتایا ہےکہ چین وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 10 کروڑ ڈالر دینے کو تیار ہے ۔

حکومت  قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری  پر زور دے رہی ہے ، اور اس کے مثبت  نتائج سامنے آنے لگے ہیں، پچھلے 10 دنوں میں 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی ہے۔

سی پیک کے تحت کراچی سے پشاورتک7 ارب 20 کروڑ ڈالر  کے ریلوے منصوبے ایم ایل ون  پر جلد کام شروع ہونے جارہا ہے  ۔اسی طرح  گوادر میں بھی ائرپورٹ اور ایسٹ بے منصوبے سمیت کئی  بڑے  کام  تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں۔

 سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو بریفنگ  دیتے ہوئے  جنرل عاصم سلیم باجوہ  نے کہا کہ اقتصادی زون رشکئی، بوستان، حب اور گوادر میں بھی بنائے جائیں گئے ، گودارائیرپورٹ کی تعمیر شروع ہو چکی، جس  کیلئے چین نے 23 کروڑ ڈالر کی گرانٹ  دی ہے ۔

 چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پاکستان نے وینٹی لیٹرز بنا لیے ہیں اور جلد سائنس و ٹیکنالوجی کے پارکس بھی بنائیں گے،انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ 909 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دی گئی ہے، افغانستان اور ایران کی سرحد پر باڑ لگنے سے اسمگلنگ رکے گی اور سیکیورٹی حالات بہتر ہوں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ نورستان اور کنڑ کے علاقوں سے دہشت گرد پاکستان آتے تھے،لیکن اب  باڑ لگنے سے صورتحا ل بہت بہتر ہے ۔عاصم باجوہ نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے ٹرانسمیشن سسٹم تبدیل کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حویلیاں پر بہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی، چین سے آنے والا سامان  پہلے حویلیاں پہنچے گا،جہاں سے ریلوے کے ذریعہ  بندرگاہوں تک پہنچایا جائے گا۔ ریلوے ٹرانسپورٹ کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد کیا جائے گا۔ لاہور اورنج لائن ٹرین منصوبہ 99 فیصد مکمل ہے، جلد ٹرین چلنا شروع ہوجائے گی  ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.