اٹلی میں ہزاروں بنگلہ دیشی شہریوں کے کرونا ٹیسٹ ہوں گے

0

روم: اطالوی حکومت نے لازیو ریجن میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی کے 30 ہزار افراد کے کرونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

بشمول روم لازیو ریجن میں یہ ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کمیونٹی میں کرونا کے مریض سامنے آنے پر کیا گیا ہے، اور روم میں بنگلہ دیشی سفارتخانہ بھی اطالوی حکام سے اس سلسلے میں تعاون کررہا ہے۔

بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے اس کی تصدیق کی ہے، ڈھاکہ میں ترجمان نے کہا کہ لازیوریجن میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 5 ہزار بنگلہ دیشیوں کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں ، اور ان میں سے 65 کرونا میں مبتلا نکلے ہیں، ریجن میں مقیم کمیونٹی کے 30 ہزار افراد کے اب ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.