سیاحتی مقامات کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید کے بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، متوقع طور پر اگست کے دوسرے ہفتے میں تمام سیاحتی مقامات اور گیسٹ ہاوسز کھول دئیے  جائیں گے، جس سے بالخصوص آزاد کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے لوگوں کو  فائدہ ہوگا، اور ان کا روزگار بحال ہوجائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی  زلفی بخاری نے ہوٹل، گیسٹ ہاؤسز اور سیاحت کی ایسوسی ایشنوں کے وفد کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، ان ایسوسی ایشنز  نے عید کے موقع  پر سیاحتی مقامات کھولنےکی درخواست کی تھی،تاہم حکومت کا کہنا تھا کہ وہ فی الوقت کرونا کے حوالے سے کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے ، اس لئے عید کے بعد  سیاحتی مقامات کو کھولا جائے گا۔

زلفی بخاری  نے کہا ہے کہ اگر کرونا  سے متعلق حالات قابو میں رہے تو تمام ہوٹل گیسٹ ہاؤسز اور سیاحتی مقامات کو اگست کے دوسرے ہفتے  میں  سیاحوں کے لیے کھول دئیے جائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.