پنجاب کی تقلید، ملک بھر کی جامعات میں قران ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی قرارداد منظور

0

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حکومت نے ملک بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑھانے کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی۔ متن کے مطابق صوبوں کی جن جامعات میں قرآن ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھایا جارہا وہاں بھی قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایاجائے

۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک کا اردو ترجمہ پڑھنا ہماری نسلوں کے لیے علم کے راستے کھول دے گا۔

واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ہدایت پر پنجاب کی جامعات میں قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی ہدایت پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے، پنجاب کی جامعات میں ڈگری کے حصول کے لیے اب طلبا کے لئے لازم ہوگیا ہے کہ وہ قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھنے کی شرط پوری کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.