تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، فیصلہ ہوگیا

0

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث5 ماہ سے بند تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگیا، اسکول، کالج اور جامعات کو ستمبر میں کھولنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی، جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں تمام صوبوں نے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں اور احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) کے ساتھ تعلیمی اداروں میں امتحانات کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر کے پہلے ہفتے میں سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولنے پر اتفاق کرلیا گیا اور پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔ ان تجاویز کو حتمی منظوری کیلئے قومی رابطہ کمیٹی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو بھجوائی جائین گی، جو تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل دے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم ستمبر سے پہلے مزید دو اجلاس منعقد کیے جائیں گے جس میں اس حوالے سے مزید تفصیلات طے کی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.