پاکستان سے ملحق ایرانی صوبہ میں پاسدران انقلاب کی گاڑی بم سے اڑا دی گئی

0

تہران: پاکستان سے ملحقہ ایرانی صوبے سیستان میں پاسداران انقلاب کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے، جس میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم ایرانی حکام نے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایران کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاسدران انقلاب کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا، جس میں ایک کمانڈر زخمی ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق 2 بم نصب کئے گئے تھے، تاہم ان میں سے ایک پھٹ نہیں سکا ہے، مذکورہ کمانڈر کی گاڑی سڑک پر نصب بم سے ٹکرا گئی، تاہم کمانڈر کے زخمی ہونے کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی، لیکن حکام کو شبہ ہے کہ حملے میں جیش العدل ملوث ہوسکتی ہے، جو گذشتہ برسوں کے دوران ایران میں کئی حملے کرچکی ہے۔

گزشتہ برس جیش العدل نے ایک خود کش حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی بس اڑا دی تھی، جس میں سوار 27 اہلکار  اس حملے میں نشانہ بن گئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.