یونان، ترکی سرحد پر تارکین کے گروپ پر فائرنگ

0

ایتھنز: ترکی اور یونان میں تارکین وطن کے ایک گروپ کی جانب سے سرحد پار کرنے کی کوشش پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا، جس میں جانی نقصان ہوا ہے، اس واقعہ کے بعد ترکی اور یونان کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ادرنہ صوبے میں 8 تارکین وطن کے ایک گروپ نے ایورس بارڈر پار کرنے کی کوشش کی، جس پر یونانی اہلکاروں نے فائر کھول دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک افغان تارک وطن زخمی ہوگیا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، یہ واقعہ پیر 13 جون کو پیش آیا۔ ڈی ایچ اے خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والا تارک وطن دیگر 7 افراد کے ساتھ یونان داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، رپورٹ کے مطابق تارکین وطن پر سرحد پر تعینات یونانی اہلکاروں نے فائرنگ کی۔

دوسری طرف یونان نے ترک الزام مسترد کرتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دیا ہے۔ یونانی وزیر برائے سول پروٹیکشن Takis Theodorikakos کا کہنا ہے کہ ترکی جعلی خبریں پھیلا رہا ہے، ترک حکومت ماضی میں غیرقانونی تارکین کو ہماری سرحدوں کی طرف دھکیلتی رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.