احتیاط میں زندگی ہے، اٹلی میں باپ کی غلطی بیٹے کی جان لے گئی

0

روم: اٹلی میں ایک باپ کی غلطی معصوم بیٹے کی جان لینے کا سبب بن گئی، آپ جب بھی  گاڑی میں بچوں کے ساتھ ہوں، یا بچے گاڑی کے اندر موجود ہوں، تو بہت احتیاط کرنی چاہئے، کیوں کہ بچہ پھر بچہ ہوتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اٹلی میں سسلی ریجن کے علاقے Messina میں یہ افسوسناک   حادثہ پیش آیا ہے، اطالوی خبر ایجنسی کےمطابق ہوا کچھ یوں کہ اطالوی فیملی اتوار کی رات باہر ڈنر گئی، وہ رات کو 11 بجے ڈنر سے واپس آئے، تو گھر کے سربراہ نے کار گیراج کے باہر   روکی، اور خود کار سے اتر کر گیراج  کا دروازہ کھولنے لگا، اس نے اپنے 2 سالہ بیٹے کو بھی اٹھا کر اپنے ساتھ  کار سے اتار لیا، اور وہاں کھڑا کردیا، تاہم اس نے غلطی یہ کی کہ گاڑی کو اسٹارٹ حالت میں چھوڑ گیا، اس دوران گاڑی کے اندر بھی اس کا ایک بیٹا موجود تھا، جس نے گئیر لگادیا۔

بس پھر کیا تھا کار تیزی سے چلی، اور گیراج کے سامنے کھڑے دو سالہ معصوم بچے کو کچل دیا، حادثے کی اطلاع  ملتے ہی طبی عملہ موقع پر پہنچ گیا، لیکن بچے کی موت واقع ہوچکی تھی، اب پولیس نے غفلت کے ذمہ دار اس کے والد کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.